ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ساحلی کرناٹکا میں آئندہ تین دن تک بادلوں کی گرج کے ساتھ ہو سکتی ہے بارش - محکمہ موسمیات نے جاری کیا ایلو الرٹ

بھٹکل : ساحلی کرناٹکا میں آئندہ تین دن تک بادلوں کی گرج کے ساتھ ہو سکتی ہے بارش - محکمہ موسمیات نے جاری کیا ایلو الرٹ

Wed, 15 Mar 2023 12:26:52    S.O. News Service

بھٹکل  15 / مارچ (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ساحلی  کرناٹکا  اور اندرونی شمالی کرناٹکا کے علاقے میں 14 مارچ سے 18 مارچ تک بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی کڑک کے ساتھ  برسات ہونے کی پیشگوئی کی ہے اور آئندہ تین دن کے لئے ساحلی علاقے میں ایلّو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس ضمن میں آج بدھ کو بھٹکل سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں صبح سے بادل چھائے ہوئے ہیں   ۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق ساحلی علاقے کے بعض مقامات پرکل منگل کو سداپور سمیت بعض علاقوں میں  بادلوں کی گرج کے ساتھ ہلکی پھلکی برسات ہوئی جبکہ منگلورو اور اس کے اطراف صرف گھنے بادل چھائے رہے ۔

    خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے پورے ساحلی علاقے میں درجہ حرارت میں انتہائی اضافہ کی وجہ سے لوگ بے حد پریشان ہوگئے تھے ۔ آئی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں سب سے زیادہ گرمی 36 ڈگری بلاری میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 12.6 چکمگلورو میں ریکارڈ کیا گیا ۔ کاروار میں 35 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

اب موسم میں تبدیلی اور بارش ہونے کے امکانات کی وجہ سے ایک طرف درجہ حرارت میں کم از کم تین ڈگری تک کی کمی ہوگی تو دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بے موسم کی معتدل برسات کی وجہ سے ندیوں اور دریاوں میں پانی کی سطح بھی بڑھ جائے گی جس سے گرمی کے موسم میں پینے کے پانی قلت ایک حد تک دور ہو جائے گی ۔ 

    محکمہ موسمیات نے پڑوسی ریاست کے لئے بھی اسی طرح پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہاں گھن گرج کے ساتھ بارش کے علاوہ 30 تا 40 کلو میٹر رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی اور بجلیوں کی کڑک بھی دیکھنے کو ملے گی ۔ 


Share: